غزہ: میزائل حملہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ شہر کے قریب تازہ اسرائیلی میزائل حملوں میں ایک فلسطینی شدت پسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا شدت پسند گروہ اسرائیل پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ تازہ حملے اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت کے اس بیان کے بعد کیئےگئے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج مغوی سپاہی کی رہائی تک غزہ پر حملے جاری رکھےگی۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور ان حملوں سے شہر کا نظم ونسق بگڑ گیا ہے۔ فلسطینی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملےکا نشانہ بننے والے گروہ میں حماس سمیت فوج کے کئی دھڑوں کے اہلکار شامل ہیں۔ اتوار کو اسرائیلی فوج نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروہ اسلامی جہاد کے کارکن اس عمارت کو ہتھیار رکھنے کے گودام کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک اور حملے میں تین شدت پسند زخمی ہو گئے جبکہ یہودی آبادی پر فلسطین کے دو راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی شہری زخمی ہوگیا۔ یہ حملے اسرائیلی وزیراعظم کے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد کیئے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے07 July, 2006 | آس پاس غزہ والوں کے ُبرے دن23 June, 2006 | آس پاس اسرائیلی ٹینک شمالی غزہ میں06 July, 2006 | آس پاس ’غزہ میں انسانی سانحہ روکا جائے‘09 July, 2006 | آس پاس غزہ کے رہنے والوں کے مشکل دن08 July, 2006 | آس پاس فلسطینی پیشکش، اسرائیلی انکار08 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||