جنگی جرائم ہو رہے ہیں: اقوامِ متحدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کی سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ممکن ہے لبنان، اسرائیل اور غزہ میں جنگی جرائم ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشنر لوئس آربور نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کہتا ہے کہ عام شہریوں کی حفاظت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ ’تناسب کے قانون‘ کا خیال رکھا جائے۔ اب تک ہونے والے تشدد میں تقریباً تین سو کے قریب لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ تیس کے قریب اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں پندرہ عام شہری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی بدھ کے روز جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون کے آخر میں غزہ میں شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے لیکر اب تک وہاں ایک سو کے قریب فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں جگہ لڑائی تب شروع ہوئی کب حماس اور حزب اللہ کے جنگجوؤں نے ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو قبضے میں لے لیا۔ اقوامِ متحدہ کی اہلکار نے لبنان، اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عام شہریوں کی جاری ہلاکت اور ان کے (گولہ باری میں) معذور بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیئے بغیر کہا کہ رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کریں۔ |
اسی بارے میں امریکہ میں حزب اللہ مخالف مظاہرے20 July, 2006 | آس پاس لبنان کے اندر شدید لڑائی20 July, 2006 | آس پاس مزید اسرائیلی حملے، درجنوں لبنانی ہلاک19 July, 2006 | آس پاس سات لاکھ لبنانی بے گھر: ریڈ کراس 19 July, 2006 | آس پاس لبنان اور اسرائیل کی حکمتِ عملی19 July, 2006 | آس پاس بدترین خونریزی کا دن، رات کو پھر بمباری20 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||