فضائی حملوں میں کئی فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی ڈاکٹروں کے مطابق اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ان عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جسے غزہ اور بیت ہنون کی پاپولر ریزسٹینس کمیٹیاں اور حماس کے شدت پسند استعمال کر رہے تھے۔ فلسطینی فوجیوں نے جواباً ایک اسرائیلی علاقے پر راکٹ فائر کیا جس سے ایک آدمی زخمی ہو گیا تھا۔ اسی دوران فلسطینی صدر کویت جا رہے ہیں تا کہ تشدد کو روکنے کی راہ تلاش کر سکیں۔ تقریباً ایک مہینے پہلے فلسطینی فوجیوں نے ایک نوجوان اسرائیلی سپاہی کو اغوا کر لیا تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ پر اچانک فضائی حملہ کیا۔ اس میں سو سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ ترعام شہری تھے۔ فلسطینی صدر محمد عباس کے مصری صدر حسنی مبارک سے بات چیت کررہے ہیں کیونکہ حسنی مبارک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فلسطینی صدر اپنے دیگر پڑوسی ممالک کا دورہ کریں گے جس کی پہلی کڑی مصر ہے۔ بعد میں وہ سعودی عرب اور دوسری خلیجی ریاستوں میں بھی جائیں گے۔ بی بی سی کے نمائندے لوسی ولیمسن کے مطابق فلسطینی صدر محمد عباس بہت پر امید ہیں کہ مذاکرات سے غزہ میں فائربندی ممکن ہے۔ فلسطینی فوجیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی کو واپس کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسرائیل بھی ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے جو اس نے حالیہ دنوں پکڑے ہیں۔ مگر اسرائیل کا کہنا ہے کہ پہلے اسرائیلی فوجی کو رہا کیا جائے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک پرانے مذاکرات کارصائب اریکات نے کہا ہے کہ اب یہ سوچا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کو ایک تیسرے ملک جو کہ مصر بھی ہو سکتا ہے کے حوالے کر کے اسرائیل سے بات چیت کی جائے۔ اسرائیل کی شمالی سرحد پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اکثر فلسطینی حزب اللہ کی تائید بھی کر رہے ہیں۔ حماس اپنی بات پر جما ہوا ہے کہ دونوں جھگڑوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔ دوسری طرف غزہ کے سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ ان کے لئے اسرائیل کو اس بات پر قائل کرنا مشکل ہے۔ | اسی بارے میں جنگی جرائم ہو رہے ہیں: اقوامِ متحدہ20 July, 2006 | آس پاس غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملے29 July, 2006 | آس پاس شیرون کے عہد کا خاتمہ 11 April, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||