شیرون کے عہد کا خاتمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم ایریل شیرون کو مستقل طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے ان کے عہدے کی مدت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ شیرون جنوری سے کومے میں تھے۔ ان کے بیماری کے بعد ملک میں ایک بار انتخابات بھی ہو چکے ہیں جن کے بعد کادیما پارٹی کے سربراہ ایہود اولمرت وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ اولمرت اس وقت ملک کے نگران وزیر اعظم ہیں۔ ایرل شیرون قدیمہ پارٹی کے بانی ہیں۔ شیرون کو چار جنروی کو دورہ پڑا تھا اور اس چند ہفتے قبل ہی انہوں نے قدیمہ پارٹی بنائی تھی۔ نئے وزیر اعظم اولمرت ایک وسیع تر مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن انہوں نے شرط رکھی ہے کہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی جماعت کو ان کے سال دو ہزار دس تک اسرائیلی سرحدوں کے تعین کے منصوبے کی حمایت کرنا ہوگی۔ اولمرت نے کہا ہے کہ سرحدوں کے تعین کے لیے فلسطینیوں کی رضامندی ضروری نہیں ہے۔ | اسی بارے میں شیرون کے بعد کون؟08 January, 2006 | آس پاس شیرون: فلسطینیوں کا ملاجلا ردعمل06 January, 2006 | آس پاس ’شیرون کا صحتیاب ہونا یقینی نہیں‘10 January, 2006 | آس پاس شیرون کی اپنی ہی پارٹی سے ٹکر06 January, 2004 | صفحۂ اول ’تاریخی پیش رفت ہو سکتی ہے‘16 December, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||