شیرون کے بعد کون؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایریئل شیرون کے سیاسی کیرئیر کے اختتام پر اسرائیل میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ ان کی جگہ کون لے گا۔ شیرون کی بیماری کے باعث سیاست سے آؤٹ ہونے کا سب سے زیادہ نقصان حال میں قائم ہونے والی پارٹی قدیما پارٹی کو ہوگا۔ ایرئیل شیرون کی قیادت میں قدیما اٹھائیس مارچ کو ہونے والا انتخاب آسانی سے جیتتی ہوئی نظر آتی تھی لیکن اب اس پریشانی میں مبتلا ہے کہ قدیما پارٹی کی قیادت کون کرے۔ قدیما پارٹی سرکردہ سیاستدانوں پر مشتمل ہے جو دائیں بازو کی جماعت کو چھوڑ کر ایرئیل شیرون کی قیادت میں اکھٹے ہوئے تھے۔ قدیما کی قیادت اس وقت نگران وزیر اعظم ایود اولمرٹ کے پاس ہے۔ ایود اولمرٹ کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں لیکن وہ ایرئیل شیرون جیسی سحر انگیز شخصیت نہیں ہیں۔ اولمرٹ سابق وزیر اعظم شیمون پیرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ لیبر پارٹی ان کو واپس لے جانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ اکساسی سالہ شمعون پیرز کئی عشروں سے لیبر پارٹی کے ساتھ منسلک تھے۔ انہوں نے نومبر 2005 میں پارٹی کی طرف سے صدارت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ شمعون پیرز نے ایرئیل شیرون کی اس دعوت پر قدیما پارٹی جوائن کی تھی کہ وہ حکومت میں جو عہدہ بھی چاہیں وہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ حکمران جماعت لیکود کو بھی ایرئیل شیرون نے 1973 میں فوج چھوڑنے کے بعد قائم کیا تھا۔ ایرئیل شیرون کی غزہ میں اسرائیلی آبادکارروں کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد لیکود پارٹی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ایرئیل شیرون کے سیاسی منظر سے ہٹنے کا سب سے زیادہ فائدہ سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہو گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر بہت زیادہ ٹرن آؤٹ نہ ہو تو لیکود پارٹی کے جیتنے کے امکانات کم ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق قدیما کے بعد سے لیبر پارٹی سب سے زیادہ مقبول ہے ۔ لیکود پارٹی اگر دائیں بازو کے جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے کوئی غیر متوقع تبدیلی لا سکتی ہے۔ دائیں بازو کی جماعتیں غزہ سے اسرائیلی آباد کارروں کے نکالے جانے کی وجہ سے ایرئیل شیرون سے سخت نالاں ہیں اور وہ کسی ایسی جماعت کے اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں جو سخت گیر رویہ اپنانے کے لیے تیارہو۔ سیاسی مبصرین کے مطابق قدیما پارٹی ایرئیل شیرون کی غیر موجودگی کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ کی 120 سیٹوں میں سے 36 سے بیالیس سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ ابھی تک امریکہ نے ایرئیل شیرون کے سیاست سے چلے جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن اگر امریکہ نے ایرئیل شیرون کی پالیسوں کو جاری رکھنے والے سیاستدانوں کی حمایت کی بات کی تو یہ قدیما پارٹی کے لیے بہت بڑی مدد تصور ہو گی۔ |
اسی بارے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||