| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شیرون کی اپنی ہی پارٹی سے ٹکر
اسرائیل کے وزیر اعظم آریئل شیرون نے خود اپنی پارٹی لکد سے ٹکر لی ہے اور کہا ہے کہ غرب اردن میں کچھ یہودی بستیاں توڑنے کے لئے تیار ہیں۔ تل ابیب میں پارٹی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ بستیوں کو توڑنے کی کارروائی فلسطینیوں سے یک طرفہ علیحدگی اختیار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہوگی جس پر اس صورت میں عمل کیا جاۓ گا کہ اگلے چند مہینے کے اندر صلح کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کے لئے ضروری ہوجاۓ گا کہ نئی سکیورٹی لائن بنا کر حفاظت کا انتظام کرے۔ حاضرین کی احتجاجی آوازوں کی درمیان آریئل شیرون نے اصرار کے ساتھ کہا کہ ’یہ میرا منصوبہ ہے اور میں اس پر عمل کرونگا‘۔ اگرچہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب بھی بین الاقوامی منصوبے یعنی نقشۂ راہ کے تحت فلسطینیوں کے ساتھ سودا کرنا چاہتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||