غزہ پر اسرائیلی حملے میں 7 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی غزہ کی پٹی پر تازہ اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پچاس ٹینک کئی بلڈوزروں کے ہمراہ غزہ میں داخل ہوئے اور رفا کے قریب پوزیشنیں سنبھال لیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو فضائیہ کے ذریعے نشانہ بنایا جو توپ شکن راکٹ چلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیل نے غزہ میں کارروائیاں پچیس جون کو شروع کیں جب ان کا ایک فوجی یرغمال بنا لیا گیا۔ انیس سالہ گلاد شالٹ کو فلسطینی شدت پسندوں نے سرحد پار حملے میں پکڑا تھا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اکثر لوگ عسکریت پسند تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک نوجوان کے علاقہ چھبیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعض رپورٹوں کے مطابق مرنے والوں میں ایک اور عام شہری بھی شامل تھا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں پینتیس بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں گرفتاریوں اور ان غاروں کی تلاشی کے لیئے داخل ہوئے ہیں جن پر انہیں اسلحہ لانے لیجانے کا شک ہے۔ | اسی بارے میں غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملے29 July, 2006 | آس پاس فضائی حملوں میں کئی فلسطینی ہلاک30 July, 2006 | آس پاس ’غزہ میں حالت فاقوں کے قریب‘03 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||