اسرائیل: غزہ میں در اندازی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی دراندازی کے بعد غزہ کی پٹی پر جھڑپیں ہوئی ہیں اور فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں تین آدمی مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے پاس کچھ مشکوک افراد کی موجودگی کے شک کی وجہ سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔ تینوں مرنے والے فلسطینیوں کے پاس سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوئے ہیں مگر اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حملہ کرنے کے لیئے بھیجے گئے تھے۔ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں اوراسرائیل فوجیوں کی اس فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی مسلح فوجیوں نے ہیلی کاپٹر گن شپ اور توپوں کے ساتھ فلسطینی کنٹرول کے علاقے میں داخل ہو کر گھر گھر تلاشی لی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سپاہیوں نے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور مطلوب فلسطینیوں سے جن میں دو حماس کے رکن بھی تھے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا اور پانچوں مطلوب افراد پکڑے گئے ہیں۔ جبکہ فلسطینی سکیورٹی افسروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے علاقے خان یونس کے فارم لینڈ پر مشین گن سے فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اور کسانوں سے جگہ خالی کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ جب سے فلسطین نے پچیس جون کو ہونے والے سرحد پار حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کو پکڑ ا ہے تب سے اسرائیل کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں قریباً دو سو فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور غزہ کی سڑکوں، پلوں اور سرکاری عمارات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیلی حملہ اور لبنانی ردِ عمل 19 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ خلاف ورزی:عنان20 August, 2006 | آس پاس لبنان:اٹلی امن فوج کی سربراہی پر تیار22 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||