لبنان:اٹلی امن فوج کی سربراہی پر تیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوجی کی سربراہی قبول کرنے پر رضامندگی کا اظہار کیا ہے۔ فرانس سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی سربراہی کرے گا لیکن فرانس نے امن فوج کے مبہم مینڈیٹ کی وجہ سے اپنے صرف دو سو فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی نے عندیہ ہے کہ وہ تین ہزار فوجی اقوام متحدہ کی امن فوج میں دینے کے لیے تیار ہے۔ اٹلی کی طرف سے کی جانے والی پیشکش ابھی تک سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان امن فوج کے بارے اٹلی کی پیشکش پر فیصلہ کریں گے۔ اسرائیل اور لبنان نے اٹلی کی پشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔لیکن اٹلی کی پیشکش اقوام متحدہ کی نئی قرارداد سے مشروط ہے جس میں امن فوج کے کردار کا دائرہ کار کے بارے میں واضح کیا جائے گا۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ ایسے ممالک کی افواج کو اقوام متحدہ کی امن فوج میں شریک نہیں کیا جانا چاہیے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتیں۔ دریں اثناء اسرائیل نے تین لبنانی شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ممبر تھے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ تینوں شخص اسرائیلی فوجیوں کی طرف خطرناک انداز میں بڑھ رہے تھے۔ اسرائیلی فوجیوں نے دو لوگوں کو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت جنگ بندی کو نو دن ہو چکے ہیں لیکن اسرائیل فوجی اب بھی جنوبی لبنان میں موجود ہیں اور جنگ بندی کی کئی خلاف وزریاں ہو چکی ہیں۔ اٹلی کے وزیر اعظم رومانو پروڈی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی امن فوج کی سربراہی کرنے کے لیے تیار ہے۔ |
اسی بارے میں موجودہ قرار داد قبول نہیں: لبنان06 August, 2006 | آس پاس لبنان: تین روزہ جنگ بندی کی تجویز10 August, 2006 | آس پاس لبنان میں جنگ بندی پیر سے: عنان13 August, 2006 | آس پاس لبنان کی تباہ حال معیشت کی بحالی16 August, 2006 | آس پاس لبنانی فوجیوں کی تعیناتی شروع17 August, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||