غزہ پر پھر اسرائیلی حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر پھر حملے کیئے ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ہونے والے حملوں میں جبلیہ کے پناہ گزین کیمپ اور بیت حنون کے علاقے میں مبینہ عسکریت پسندوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جبلیہ میں نشانہ بنایا گیا گھر بالکل تباہ ہو گیا تاہم اس میں کوئی ہلاک نہیں ہوا کیونکہ اسے پہلے خالی کر دیا گیا تھا۔ حملوں میں آٹھ افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ پہلے حملے میں جبلیہ میں اسلامی جہاد کے ایک کارکن کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے میں پاپولر ریزسٹنس کمیٹی کے ایک کارکن کے گھر کو تباہ کیا گیا۔ اس سے پہلے اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسندوں پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے غزہ سے اسرائیل میں کم از کم چار راکٹ داغے تھے۔ پچیس جون کو اسرائیل کے ایک فوجی کو فلسطینیوں نے حراست میں لے لیا تھا۔ اسرائیلیوں نے اس کو ’اغوا‘ قرار دیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے غزہ کے علاقے پر کئی حملے کیئے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ اسرائیلی آپریشن، تین ہلاک 04 August, 2006 | آس پاس ’غزہ میں حالت فاقوں کے قریب‘03 August, 2006 | آس پاس انتہائی اقدام: اسرائیل کی دھمکی28 June, 2006 | آس پاس اسرائیلی فوجی کارروائی کا آغاز28 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||