BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 June, 2006, 11:08 GMT 16:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی کا اغوا، فلسطین میں بحران

اسمٰعیل ہانیہ کو مزید گہرے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے
اسرائیلی فوجی کے اغوا سے پیدا ہونے والے بحران نے حماس کی ان کئی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جن کا اسے بطور ایک نئی منتخب شدہ حکومت کے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم اسمٰعیل ہانیہ پر ہر طرف سے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس اغوا میں حماس کا ملوث ہونا یورپی یونین اور امریکہ کے ان خیالات کو تقویت دے گا کہ حماس ایک ’دہشتگرد‘ تنظیم ہے۔

اسرائیلی سرحد پر فوجی چوکی پر کیے گئے حملے سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ اسمٰعیل ہانیہ اس دستاویز کو قبول کرلیں گے جس کے تحت اسرائیل کو ایک ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ اب خدشہ ہے کہ موجودہ حالات اسمٰعیل ہانیہ کو مزید گہرے بحران میں دھکیل دیں گے۔

اسرائیلی فوجی ٹینک پر حملے کو صرف حماس ہی نہیں بلکہ بیشتر فلسطینی جائز سمجھتے ہیں۔ اور اسے شام میں ملک بدر کیے گئے حماس کے رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

بلیک میل نہیں ہوں گے
 بلیک میل نہیں ہوں گے اور اگر ہمارے فوجی کو ہلاک کیا گیا تو کوئی بہت بڑا قدم اٹھائیں گے۔
اسرائیل

فلسطینی وزیراعظم کو اس بحران کو ایسے طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے جس سے یہ بھی نہ معلوم ہو کہ وہ اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔

ان کے لیئے فی الوقت بہترین حل قیدیوں کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔ لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ’بلیک میل نہیں ہوگا اور اگر ان کے فوجی کو ہلاک کیا گیا تو وہ کوئی بہت بڑا قدم اٹھائیں گے‘۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی اسمٰعیل ہانیہ پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کو رہا کروایا جائے۔ ان کے خیال میں حملے اور اغوا کے اقدامات منفی نتائج کا باعث ہوتے ہیں۔ مگر ان کے اپنے بہت سے مسائل ہیں۔

اگر وہ فوجی کو رہائی نہ دلوا سکے تو محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے امکان بہت کم ہوجائیں گے۔ یہ صورتحال اسرائیلی حکومت کے لیئے بھی بڑا چیلنج ہے۔

اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی ایجنسی ’شن بیت‘ کی اس رپورٹ کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے مطابق حکومت کو فلسطینی حملے سے قبل اس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد