BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ حملہ: دو بچے، ایک لڑکی ہلاک
اسرائیل کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے جبلیہ کے پناہ گزیں کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا
فلسطینی انتظامیہ کے ہسپتالوں کے ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایک حملے میں دو بچے اور ایک نو عمر لڑکی ہلاک ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جبلیہ کے پناہ گزیں کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں فلسطینی شدت پسند جارہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں بیٹھے ہوئے لوگ بم لگنے سے پہلے ہی کود کر بچ گئے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی فوج نے ایک کار کو نشانہ بنایا تھا جس میں، اسرائیلیوں کے بقول، اسرائیل پر حملوں میں ملوث شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے شدت پسند جا رہے تھے۔

لیکن موقع واردات سے ملنے والی اطلاعات کا کہنا ہے کہ شدت پسند تو بچ کر نکل گۓ اور ان کی بجائے دو بچے جن میں سے ایک پانچ برس کا تھا اور نو عمر لڑکی ہلاک ہو گئی۔

اسرائیلی حملوں میں کئی معصوم بچے مارے جا چکے ہیں لیکن اسرائیل کہتا ہے کہ وہ شدت پسندوں کو نشانہ بناتا ہے

اسرائیلی فضائیہ اکثر و بیشتر غزہ میں چلنے والی گاڑیوں پر بمباری کرتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی گروپوں کو نشانہ بنایا جائے جو خانہ ساز میزائل اسرائیلی قصبوں اور دیہات پر داغتے ہیں۔

لیکن اسرائیلی عام طور اپنے حملے لوگوں سے بھرے ہوئے بازاروں میں کرتے ہیں اور ان لوگوں کو ہلاک اور زخمی کرتے رہتے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔

گزشتہ ہفتے اسلامی جہاد کی ایک وین پر اسرائیلیوں نے حملہ کیا جس کی لپیٹ میں آکر کئی شہری ہلاک ہو گۓ۔

ایک مہینے پہلے ایک اسرائیلی بم کا ٹکڑا لگنے سے تین سال کی ایک بچی کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ عمر بھر کے لۓ مفلوج ہو گئی۔ اس کا بھائی، اسکی ماں اور دادی تینوں اس حملے میں ہلاک ہوگۓ تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد