BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 June, 2006, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی ملازمین نے ہلہ بول دیا
غزہ میں متحارب گروپوں کے درمیان مزید تصادم ہوئے ہیں( فائل فوٹو)
رملہ میں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے فلسطینی پارلیمان پر ہلہ بول دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں جلد از جلد تنخواہیں دی جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے معاملے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے۔

ادھر غزہ میں متحارب گروپوں کے درمیان مزید تصادم ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق حماس کے ایک کارکن کو ہلاک جبکہ سیکورٹی ایجنسی کے ایک کمانڈر کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے انتخابات جیتنے کے بعد مغربی ممالک نے فلسطینی انتظامیہ کی اقتصادی امداد پر پابندیاں لگا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہزارہا ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

ان پابندیوں نے فلسطینی حکومت کو تقریباً دیوالیہ کر دیا ہے۔ صورت حال اس وجہ سے مزید خراب ہوگئی کہ اسرائیل نے ابھی تک کسٹم ڈیوٹی کی شکل میں جمع کیے گئے لاکھوں ڈالر بھی فلسطینی حکومت کو نہیں دیے ہیں۔

ادھر حماس کے ایک کارکن کو خان یونس کے قصبے میں ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل خان یونس میں ہی صدر محمود عباس کی حامی سیکورٹی ایجنسی کے ایک کمانڈر کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ رفعت کلاب نامی کمانڈر کی کار پر اس وقت اچانک حملہ کیا گیا جب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی ٹانگوں میں کئی گولیاں لگیں۔

دریں اثناء حماس اور فتح کے کارکنوں میں کشیدگی ختم کرانے کی غرض سےصدر محمود عباس وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد