BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 June, 2006, 12:02 GMT 17:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی حملہ: بچے، نو ہلاک
غزہ
تازہ حملے میں ایک پیلی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
غرب اردن کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری سے دو بچوں سمیت نو فلسطینی ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی بمباری کی تصدیق کی ہے تاہم اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے کے بارے میں عینی شاہدین اور ڈاکٹروں نے بتایا ہے۔

فلسطین کے اسلامی جہاد نامی گروہ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے ارکان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر راکٹ داغے جاتے رہے ہیں۔
اسرائیل نے بھی فلسطینی شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیئے رہائشی علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیئے ہیں۔

غزہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جانسٹن نے اطلاع دی ہے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں سے گزرتی ہوئی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات عام ہیں لیکن اس سے پہلے کسی واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔

سمندر کے کنارے کیئے جانے والے حملے مییں بھی بچے ہلاک ہو گئے تھے

بی بی سی کے نامہ نگار نے مردہ خانے میں لے جائی جانے والی آٹھ لاشیں گنی تھیں جن میں ایک بچے کی لاش بھی شامل تھی۔ فلسطینی حکام نے کہا کہ مرنے والے میں ان کے علاوہ ایک اور بچہ بھی شامل تھا۔

اطلاعات کے مطابق پہلے حملے کے بعد دوسرا راکٹ عین اسی جگہ آ کر گرا جہاں پر پہلے حملے کے بعد بہت سے شہری ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مدد کے لیے جمع تھے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران علاقے میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ ہسپتال کے باہر خواتین نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان راکٹ فائر کرنے کے واقعات میں جمعہ کو سمندر کے کنارے ایک اسرائیلی حملے میں آٹھ فلسطنیوں کی ہلاکت کے بعد شدت آئی ہے۔

اس حملے کے بعد فلسطینی میں حزب اقتدار کی جماعت حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ یک طرف جنگی بندی ختم کرکے اسرائیل پر دوبارہ حملے شروع کر رہی ہے۔

سمندر کے کنارے ایک خاندان کے پکنک مناتے وقت اسرائیل کی طرف سے فائر کیئے گئے راکٹ میں آٹھ فلسطینی ہلاک ہو گئےے تھے۔

تاہم اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ اسرائیل فوج کی طرف سے نہیں کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں فلسطینیوں کی طرف سے سو سے زیادہ راکٹ فائر کیئے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد