BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 May, 2006, 07:25 GMT 12:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ: اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی ہلاک
غزہ
یہ ہلاکتیں چار مختلف واقعات میں ہوئیں
غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں سات فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چار افراد کو بیت الہیہ کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حملے میں مارا گیا۔ فوج کے مطابق مرنے والوں میں تین شدت پسند اور ایک عام فلسطینی شامل ہیں اور یہ افراد اسرائیل پر ایک راکٹ حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطبق مغربی کنارے کے علاقے انبتہ میں ایک شدت پسند اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ دیگر دو شدت پسندوں کو نابلوس کے علاقے میں واقع بلاتہ مہاجر کیمپ اورکباتیہ کے علاقے میں مارا گیا۔ ان تینوں افراد کا تعلق الاقصٰی بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیت الہیہ کے علاقے میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر حملے کے بعد اسلامک جہاد کے کارکنوں اور سرحد پر تعینات اسرائیلی فوج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فوجی ترجمان کے مطابق ’فوج نے ایک ایسے کمانڈو کی نشاندہی کی جو راکٹ حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ جب اس پر فائرنگ کی گئی تو لڑائی چھڑ گئی‘۔ اسلامک جہاد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے کارکن اس واقعہ میں شریک تھے۔

اگست 2005 میں اسرائیلی فوج کی واپسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد