حماس کی فوج غزہ کی گلیوں سے واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کی برسرِ اقتدار جماعت حماس نے غزہ کی گلیوں سے اپنے نیم فوجی دستے واپس بلا لیئے ہیں۔ اس فورس کو دس دن پہلے غزہ کی گلیوں میں تعینات کیا گیا تھا اور اس دن سے اس کی فلسطینی پولیس اور فوجی یونٹوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔ حماس کے حامیوں اور سابق برسرِ اقتدار پارٹی فتح کے حامیوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کے مطابق انہیں سڑکیں خالی کرنے کا حکم وزیرِ داخلہ کی طرف سے ملا ہے۔ اب ان کی جگہ باقاعدہ فورسز نے لے لی ہے۔ حماس نے غزہ کی پٹی میں تین ہزار کے قریب فوج تعینات کی ہوئی ہے جس میں کچھ باقاعدہ فوجیوں کے علاوہ شدت پسند گروہ بھی شامل ہیں۔ اس تعیناتی کی وجہ سے وہاں لاقانونیت اور عدمِ تحفظ کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ جنوری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھاری فتح حاصل کرنے کے بعد حماس نے پہلی مرتبہ قومی سیاست میں قدم رکھا ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی دھڑوں کے بیچ مسلح جھڑپیں19 May, 2006 | آس پاس فلسطین تشدد: حماس کا کارکن قتل24 May, 2006 | آس پاس اسرائیل نے حماس کمانڈر کو پکڑ لیا23 May, 2006 | آس پاس فلسطینی انٹیلیجنس سربراہ شدید زخمی20 May, 2006 | آس پاس حماس اہلکار آٹھ لاکھ ڈالر سمیت گرفتار19 May, 2006 | آس پاس حماس کو اسلحہ نہیں دیا:ایران 14 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||