غزہ: فضائی حملے میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل فوج کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ حملہ شدت پسندوں کے ایک مبینہ تربیتی کیمپ پر کیا تھا۔اسرائیل فوج نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ میں شدت پسند اسرائیل پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس نے حملہ پاپولر مزاحمتی کمیٹی کے تربیتی کیمپ پر کیا گیا جو جو لوگوں کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی ترغیب اور تیاری میں مدد دیتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں فضائی حملوں میں تیزی آئی ہے۔ شدت پسند گروہ پاپولر مزاحمتی کمیٹی کے ایک اہلکار ابو مجاہد نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ اسرائیل کے جہازوں نے تین میزائیل فائر کیے جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل سے اس کا بدلہ لیں گے۔ | اسی بارے میں یہودی بستی پر حملہ، چار ہلاک31 March, 2006 | آس پاس اولمرت: انتخابی کامیابی کا دعویٰ 29 March, 2006 | آس پاس غزہ جھڑپوں میں سات زخمی20 March, 2006 | آس پاس غزہ کے تجارتی رستے بھی بند18 March, 2006 | آس پاس سادات اسرائیلی تحویل میں14 March, 2006 | آس پاس غزہ: دو بچوں سمیت 5 ہلاک07 March, 2006 | آس پاس سرحد کیلیے یکطرفہ انخلاء: اسرائیل05 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||