BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 March, 2006, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ جھڑپوں میں سات زخمی
اریز کراسنگ پر ہونے والی جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں
غزہ میں پرتشدد واقعات کی تازہ لہر میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تنازعات مسلح ملیشیا اور فلسطینی سکیورٹی افواج کے درمیان ہوئے ہیں۔

مسلح افراد نے غزہ میں واقع سرکاری عمارت کے احاطے پر حملے کے دوران احاطے میں موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔ مسلح افراد نے ایک اہم سڑک بھی بند کردی اور پولیس چیف سے ملاقات کی لیے جانے والے ایک کانوائے پر بھی حملہ کیا۔

فلسطین کی فتح پارٹی کا ایک مسلح دھڑا ملازمتوں کی صورتحال پر احتجاج کررہا ہے۔ اس پارٹی کو حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

پیر کو الاقصیٰ بریگیڈ کی جانب سے حکومتی معمول میں خلل ڈالنے کی کم از کم پانچ کوششیں کی جاچکی ہیں۔

ایک ہی روز قبل حماس نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔

خلل ڈالنے کی ان کوششوں میں سب سے نقصاندہ کوشش تیس مسلح افراد کی جانب سے سکیورٹی افواج پر حملہ تھا۔ اس حملے میں دو سکیورٹی فوج کے دو اور دو دوسرے مسلح افراد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ دفتر خارجہ کی عمارت میں گھس کر کیا گیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فوج نے عمارت کی تلاشی لی اور الاقصٰی کےتین افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل مسلح افراد نے غزہ کے پاور پلانٹ پر کچھ وقت کے لیے قبضہ کرلیا تھا اور فوجی ہسپتال پر قبضے کی بھی کوشش کی تاہم ان کارروائیوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ اریز کی کراسنگ پر ہونے والی جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو سکیورٹی اہلکار اور ایک مسلح گروپ کا رکن تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد