BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 March, 2006, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سادات اسرائیلی تحویل میں
اسرائیلی فوج
پچاس جیپوں اور تین ٹینکوں پر سوار اسرائیلی فوج نے جیل پر حملہ کیا
فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاپولر فرنٹ نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے احمد سادات اور دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں نے غرب اردن کے شہر جریکو کی جیل کے احاطے میں اسرائیلی فوج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

احمد سادات پر 2001 میں ایک اسرائیلی وزیر کے قتل کا الزام ہے۔

اطلاعات ہیں کہ جریکو جیل سے درجنوں فلسطینی پولیس اہلکار اپنے ہاتھ اوپر اٹھاکر باہر نکل رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مرکزی کمانڈ کے سربراہ جنرل یائر ناوے کا کہنا ہے کہ مطلوبہ فلسطینی شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کی غرض سے غرب اردن کی جریکو جیل کا ایک روزہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غرب اس جیل پر حملہ کر کے کم از کم ایک فلسطینی پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بلڈوزر سے دیواریں منہدم کرنے کے بعد عمارت پر قبضہ کر لیا اور فائرنگ اور گولہ باری کی۔

فلسطینی رہنما محمود عباس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے کچھ ہی دیر پہلے جیلوں سے برطانوی اور امریکی معائنہ کاروں کی واپسی، فلسطینیوں کے ساتھ کیئے گئے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے ترجمان مارک راگیو نے کہا ہے کہ محمود عباس کے اس اعلان نے انہیں جیلوں پر حملے کے لیئے مجبور کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کورہا کردیا جائے گا۔


برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کہا ہے کہ فلسطین، متعدد درخواستوں کے باوجود معائنہ کاروں کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرا سکا جس کے نتیجے میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو گزشتہ ہفتے مطلع کردیا گیا تھا کہ معائنہ کاروں کو ہٹا لیا جائے گا۔

جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ معائنہ کاروں کے ہٹائے جانے کے بعد اسرائیل ان جیلوں کا محاصرہ کرلے گا۔

اسرائیلی کارروائی کے ردعمل میں غزہ میں برطانوی ثقافتی مرکز کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ عالمی ریڈ کراس کے مطابق غزہ میں تنظیم کے ڈائریکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ غزہ میں ہی یورپی یونین کے دفتر کے احاطے پر حملہ کیا گیا جبکہ سینکڑوں افراد نے اس حملے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

فلسطینی تنظیم الاقصٰی بریگیڈ نے برطانوی اور امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوراً فلسطینی سرزمین چھوڑ دیں۔

اسرائیلی محاصرے کے بعد علاقے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی

تفصیلات کے مطابق پچاس جیپوں اور تین ٹینکوں پر سوار اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے اس نخلستانی قصبے میں واقع جیل پر منگل کی صبح حملہ کیا۔

ابتدا میں پاپولر فرنٹ کے رہنما احمد سادات اپنے دیگر پانچ کمانڈروں کے ہمراہ جیل میں تھے اور باہر آنے سے انکار کر رہے تھے تاہم بعد میں انہوں نے اپنے آپ کو اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا۔

عربی ٹی وی چینل الجزیرہ نے احمد سادات سے ایک ٹیلیفونک انٹرویو نشر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ قابض فوج جریکو کمپلیکس میں قتلِ عام چاہتی ہے‘۔

اگست 2002 سے احمد سادات کی حفاظت فلسطینی جیلروں کے علاوہ امریکی و برطانوی محافظین بھی کرتے رہے ہیں تاہم انہیں گزشتہ ہفتے ہی حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر ہٹا لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد