یہودی بستی پر حملہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک فلسطینی نے اسرائیلی آبادکاروں کی بستی كادوميم میں خود کش حملہ کر کے چار اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ خود کش حملے کے بعد اسرائیل کے فوجیوں نے غزہ میں مشتبہ حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا۔اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے صرف دو روز بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی بمبار نے روایتی یہودی کا روپ دھار رکھا تھا اور اس نےایک گاڑی میں لفٹ لی جس میں چار اسرائیلی سوار تھے۔ حملہ آور نے گاڑی کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ فلسطینی کی الفتح پارٹی کی پیداوار العقصیٰ مارٹر بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حملہ آوار کا نام احمد مشارکہ تھا اور وہ غرب اردن کے شہر ہیبرون کا رہنے والا تھا۔ حملے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے میں بمباری کی۔ اسرائیل کے مطابق کارروائی مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کی گئی ہے۔ اسرائیل کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کا شکار ہونے والی گاڑی میں تین لاشیں فوراً ہی مل گئیں جبکہ چوتھی لاش کچھ دور سے ملی۔ اسرائیل کی پولیس کو ابھی یقین نہیں ہے کہ حملہ آور نے گاڑی میں لفٹ لینے کے بعد گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا یا وہ الگ کار میں سفر کر رہا تھا۔ | اسی بارے میں پانچ سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی21 February, 2005 | آس پاس اسرائیل، فلسطین مذاکرات ملتوی10 February, 2005 | آس پاس کونڈا لیزا: اسرائیل سے امن اپیل 07 February, 2005 | آس پاس رائس، آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں01 February, 2005 | آس پاس فلسطین:عارضی فائربندی سمجھوتہ 24 January, 2005 | آس پاس فلسطین اسرائیل مفاہمت کو فروغ22 January, 2005 | آس پاس ’تشدد کا دور اب ختم ہونا چاہیئے‘16 January, 2005 | آس پاس اسرائیل: ونونو ایک بار پھر رِہا25 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||