BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 08:37 GMT 13:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا
فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا
اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے پانچ سو فلسطینی قیدی اپنے گھر واپس لوٹ آئے ہیں۔گزشتہ دس سالوں میں اسرائیل کی جیلوں سے اتنی بڑی تعداد میں فلسطینوں قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا۔

مصر کی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی فوجی اڈے كيتسوت سے قیدیوں کو بسوں کے قافلے میں روانہ کیا گیا۔ اس قافلے میں فوجی ایمبولینسیں بھی شامل تھیں۔

ان قیدوں کو اسرائیل اور غرب اردن اور غزہ کے درمیان واقعہ چوکیوں پر رہا کیا گیا۔

اسرائیل جیلوں میں قید ان فلسطنیوں کی رہائی کا معاہدہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیل وزیر اعظم ایریئل شرون کے درمیان اس ماہ کے شروع میں شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ فلسطین اسرائیل سے مطالبہ کررہا ہے کہ اس کے سات ہزار پانچ سو قیدیوں کو رہا کردیا جائے۔ اسرائیل نے مزید چار سو قیدیوں کی رہائی کا بھی وعدہ کیا ہے۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ چار سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

فلسطینیوں کی رہائی سے ایک دن قبل اسرائیل کابینہ نے غزہ سے اسرائیلی فوجوں کے انخلاء کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد