غزہ: میزائل حملے میں ’ایک ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فسطینی ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی میزائل کے حملے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ شہر کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ان کے مطابق شدت پسند جا رہے تھے۔ اسرائیل نے حال ہی میں مبینہ فلسطینی شدت پسندوں پر متعدد فضائی حملے کیئے ہیں جن کا مقصد فلسینی راکٹ حملوں کا جواب دینا ہے۔ اسرائیل پر جمعہ کے روز پانچ راکٹ فائر کیئے گئے تاہم ان کے تنیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ شہر کے جنوبی مضافات میں وادی غزہ گاؤں میں ایک کار پر میزائل گرا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اس گاڑی میں راکٹ حملوں میں ملوث ’جہادی‘ سفر کر رہے تھے۔ فلسطین میں طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’زخمی ہونے والے دو افراد کے جسم بری طرح جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے‘۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان گزشتہ جمعے کو غزہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا جس میں آٹھ فلسطینی باشندے ہلاک ہو گئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا جب کہ اسرائیل نے اس کی تردید کی۔ عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے اسرائیل کے جانب سے غزہ اور مغربی کنارے پر کئیے جانے والے حملوں کا ردعمل ہیں۔ |
اسی بارے میں فلسطینی ملازمین نے ہلہ بول دیا14 June, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ: بچے، نو ہلاک13 June, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی ہلاک30 May, 2006 | آس پاس حماس کی فوج غزہ کی گلیوں سے واپس26 May, 2006 | آس پاس اسرائیلی سرحدی منصوبے کی’توثیق‘24 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||