لیکچررز کا مطالبہ: اسرائیل کا بائیکاٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں لیکچررز کی یونین نے اپنے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں۔ ’نیٹفیز‘ نامی لیکچررز یونین نے اپنی سالانہ کانفرنس میں ایک تحریک پیش کی ہے جس میں اسرائیل کی پالیسیوں کو نسل پرستانہ قرار دیا گیا ہے۔ یونین نے 69 ہزار ارکان کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ اسرائیل کے بائیکاٹ پر غور کریں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ارکان کو ان اسرائیلی اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے جو اپنے آپ کو حکومتی پالیسی سے دور نہیں رکھتے۔ تاہم برطانیہ میں اسرائیل کے سفیر نے کہا ہے کہ دنیا اس اقدام کو ’امتیازی سلوک‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ یہ تحریک بلیک پول میں نیٹفیز کی کانفرنس کے دوران منظور کی گئی۔ اس کانفرنس میں غزا میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی فصیل پر بھی کڑی تنقید کی گئی۔ برائٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ٹام ہکی نے یہ تحریک تجویز کی تھی۔ ان کا کہنا ہے ’ہم لوگوں کو یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ ہم صرف انہیں یہ شعور دینا چاہتے ہیں کہ اس صورتحال پر عالمی تشویش پائی جاتی ہے‘۔ نیٹفیز کے جنرل سیکرٹری پال میکنی نے ارکان پر زوردیا کہ وہ اس تحریک کے خلاف ووٹ دیں۔ اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جامعات کھلے ادارے ہیں جہاں طلبا اور اساتذہ کو ان کے مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ پر منتخب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین اسرائیل کے اساتذہ کو تنہا کردے گی۔ ان کا خیال تھا کہ اسرائیلی تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو نیٹفیز کی پالیسی کے برعکس برطانوی اور عالمی حمایت حاصل ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ لارڈ ٹریز مین نے کہا ہے کہ حکومت کہ خیال میں بائیکاٹ کا اقدام ’غیر تعمیری‘ بلکہ نقصاندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت سے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ برس یونین کی سالانہ کانفرنس میں اسرائیل کی دو یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیئے گئے تھے۔ تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کردیا گیا۔ | اسی بارے میں غزہ: اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی ہلاک30 May, 2006 | آس پاس فلسطینی دھڑوں کے بیچ مسلح جھڑپیں19 May, 2006 | آس پاس فلسطین تشدد: حماس کا کارکن قتل24 May, 2006 | آس پاس اسرائیل نے حماس کمانڈر کو پکڑ لیا23 May, 2006 | آس پاس فلسطینی انٹیلیجنس سربراہ شدید زخمی20 May, 2006 | آس پاس حماس اہلکار آٹھ لاکھ ڈالر سمیت گرفتار19 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||