غزہ: اسرائیلی حملہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے دو کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ شمالی غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ حماس نے بھی اس حملے میں اپنے دو کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ حماس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس نے اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیئے ہیں جس سے ایک اسرائیلی شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کے ساحل پر اسرائیلی بحریہ کی گولہ باری سے سات افراد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا اور سولہ ماہ کے وقفے کے بعد اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کیئے تھے۔
دریں اثناء شمالی غزہ کے قصبے جبالیہ میں ایک علیحدہ واقعے میں اسلامی جہاد تنظیم کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ شخص اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوا جبکہ آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ یہ شخص اپنے گھر میں ایک دھماکے میں ہلاک ہوا اور یہ دھماکہ کسی حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کے ساحل پر معصوم بچوں سمیت سات فلسطینیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور فوجی حکام کو اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔ | اسی بارے میں غربِ اردن میں الفتح کی نئی ملیشیا04 June, 2006 | آس پاس غزہ میں بچوں کی ہلاکت پر رد عمل10 June, 2006 | آس پاس غزہ:اعلی سکیورٹی اہلکار ہلاک08 June, 2006 | آس پاس غزہ، نماز جنازہ میں ہزاروں شریک10 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||