غزہ:اعلی سکیورٹی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی حکومت کے ایک اعلی سکیورٹی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔ جمال عبد السمھدانہ حماس حکومت میں سکیورٹی کے سینئیر سربراہ تھے۔ انہوں نے ’پاپیولر رزیسٹنس کمیٹی‘ قائم کی تھی جس کے کارکن اسرائیل پر باقاعدگی سے خود ساختہ راکٹ داغتے رہتے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات غزہ میں ایک تربیتی کیمپ پر ہونے والے حملے میں جمال عبد السمھدانہ کے علاوہ چار اور افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے۔ جمال عبد السمھدانہ غزہ میں اسرائیل کو حماس کے سب سے زیادہ مطلوب فرد تھے۔ اس سے پہلے وہ کم سے کم چار اور قاتلانہ حملوں میں بال بال بچے تھے۔ ان کی حال میں فلسطینی وزیر داخلہ میں تقرری سے اسرائیل اور فلسطینی گرو ’فتح‘ دونوں سخت نا خوش تھے۔ حماس اور ’پاپیولر رزیسٹنس کمیٹی‘ نے السمھدانہ کی ہلاکت پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی انٹیلیجنس سربراہ شدید زخمی20 May, 2006 | آس پاس فلسطین میں دو افراد ہلاک02 March, 2006 | آس پاس غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے11 February, 2006 | آس پاس اسرائیل حملے:4 فلسطینی ہلاک24 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||