اسرائیل حملے:4 فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ شہر کے مشرقی حصے میں اسرائیل کی فوج کی جانب سے دو گاڑیوں پر ایک فضائی حملے میں چار فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے یہ تازہ حملہ، اس سے قبل فلسطینی شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانے والےراکٹ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد ہونے والے یہ پہلا حملہ ہے۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دوگاڑیوں پر کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر اسلحہ جبکہ دوسری گاڑی میں حماس کے کارکن بیٹھے تھے۔ اس سے قبل ایک اور حملے کے دوران ایک فلسطینی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع تھی۔ اس سے پہلے جمعہ کو فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے سڈرکوٹ قصبے پر تیس راکٹ داغے گئے تھے جس میں پانچ اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔ سڈرکوٹ غزہ کی پٹی کی شمال مشرقی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع شال موفاز نےان حملوں کے جواب میں ایک تباہ کن ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس کا جواب دے گا اور اسے ایسے ہی جانے نہیں دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں فوجی دستوں کو غزہ کی سرحد پر پہنچنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کے مطابق اسرائیل کے ایف سولہ جنگی جہازوں نے سنیچر کو غزہ کے چکر لگائے۔ سنیچر کی صبح اسرائیل کی فوج کے مطابق فلسطینی شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس جگہ سےاسرائیل کی فوج پر راکٹ برسائے گئے تھے۔ ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں اسرائیل کی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حماس کے اسلحہ جمع کرنے کے ایک گودام پر بم بھی برسائے۔ اس کے علاوہ غزہ شہر میں دو اور میزائل داغے گئے۔ ان میزائلوں سے بظا ہرمعمولی نقصان ہوا لیکن فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
سڈر کوٹ میں قاسم راکٹ کےٹکڑوں سے لوگ زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک بم ٹاؤن سینٹر کے سپورٹس ہال کے قریب گرا۔ جمعہ کو اسلامی جہاد نامی ایک تنظیم نےاسرائیلی علاقے پر دس گھریلو ساخت کے گولے برسانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کی وجہ انہوں نے تلکرم کے علاقے میں اپنے تین رہنماؤں کی اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت بتائی تھی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کی گرفتاری کی کوشش میں انہوں نےگولیاں برسانی شروع کر دیں تھیں۔ اڑتیس سال کے قبضے کے بعد بارہ ستمبر کوغزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء مکمل ہوگیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||