غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں کئی ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔ ایک ہیلی کاپٹر سے فائر کیے جانے والے بارود نے دیرالبلاح نامی شہر میں ایک کار کو تباہ کردیا۔ لیکن اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس کار میں سوار دو افراد بچنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک دوسرا حملہ ایک فوجی طیارے سے کیا گیا لیکن بارود ایک خالی میدان میں جاگرا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ایسے ٹھکانوں پر کیے گئے جہاں سے فلسطینیوں نے راکٹ داغے تھے۔ ان حملوں میں فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج سڑکیں تباہ کرنے کے لیے اس طرح کے حملے کرتی رہتی ہے تاکہ شدت پسند یہاں سے ہتھیار لےکر نہ جاسکیں۔ یہ حملے ایک ہفتے قبل ہی اسلامی جہاد کے ایک رہنما کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے 28 September, 2005 | آس پاس غزہ پر میزائلوں سے حملہ، 7 ہلاک28 October, 2005 | آس پاس غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ 15 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||