BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 September, 2005, 08:29 GMT 13:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے
غزہ
اسرائیلی آرٹلری نے بھی غزہ کے علاقوں میں گولہ باری کی۔
اسرائیل کی فضائیہ اور آرٹلری نے حماس کی طرف حملے نہ کرنے اعلان کے باوجود غزہ کے علاقے میں اپنی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیل کے تازہ حملوں کی وجہ غزہ کے قصبے بیت الحون میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

حماس کے راکٹ حملوں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد بھی اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسرائیلی بزنس مین کو دکھایا جس کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ویڈیو میں اسرائیلی بزنس مین ساسن نوری کو حماس کے نقشے کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے دکھایا گیا۔

اسرائیل کی فضائیہ کے علاوہ آرٹلری نے غزہ میں گولہ باری کی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہے۔ اپنے تازہ حملے میں اسرائیلی طیاروں نے بیت الحون کے علاقے میں واقع ایک پل کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا کہ اس کو اسرائیل میں حملے کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیل نے پندرہ دن پہلے غزہ کے علاقے خالی کرنے دیئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد