فوجی قوت کافی نہیں: رمزفیلڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا ہے کہ عراق اور افغانستان میں پرتشدد انتہا پسندی پرصرف فوجی قوت سے قابو نہیں پایا جاسکتا۔ امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون میں ایک الوداعی تقریب میں وزارتِ دفاع کے اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں سیاسی اور اقتصادی اقدامات بھی اٹھانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور سیاسی اقدامات وقت طلب ہوں گے اور ان اقدامات کے کامیاب ہونے تک امریکی عوام کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ اس تقریب میں انہوں نے کہا وزیر دفاع کے طور پر ان کا بدترین دن وہ تھا جب انہوں نے عراق کے ابوغریب جیل میں امریکی فوجیوں کی طرف سے قیدیوں پر مظالم کی خبر سنی۔ انہوں نے کہا کہ ابو غریب کے واقعات پر انہوں نے دو مرتبہ استعفیٰ دینے کی پیش کش کی تھی۔ وزارتِ دفاع میں اپنے پانچ سالہ دور پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کےپانچ برس دور رس تاریخی اثرات کے حامل ہیں۔انہوں نے ان پانچ برسوں کو انتہائی مشکل بھی قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ وزارتِ دفاع میں ان کا بہتریں دن غالباً آٹھ دسمبر تھا جب ان کے بعد وزیر دفاع نامزد ہونے والی رابرٹ گیٹس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ | اسی بارے میں امریکی فضائی حملے میں20 عراقی ہلاک08 December, 2006 | آس پاس تجاویز’فروٹ سلاد‘ نہیں: بیکر08 December, 2006 | آس پاس ’فوری بات چیت ممکن نہیں‘07 December, 2006 | آس پاس رپورٹ ’جادوئی فارمولا‘ نہیں06 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||