امریکی فضائی حملے میں20 عراقی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے بیس جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر نے عراقی پولیس کےحوالے سے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں چھ بچوں، چار عورتوں سمیت بتیس لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی میں امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل کرسٹوفر گارور کے مطابق بغداد کے نزدیک تھرتھر کے علاقے میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے بعد امریکی فوج نے فضائی مدد طلب کی اور بعد میں بیس القاعدہ کے جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ ان کو خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ القاعدہ اس علاقے میں سرگرم ہے۔ امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی فوجی روڈ بم کے دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ عراقی پولیس کے میجر خیدر حسین نے رائٹر کو بتایا کہ بغداد سے نوے کلو میٹر شمال میں واقع اساقی میں امریکی فضائی حملے میں بتیس افراد مارے گئے۔ شہر کے میئر عامر الون نے رائٹر کو بتایا کہ امریکی طیاروں نے دو گھروں کو نشانہ بنایا۔ میئر نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں گھروں کے اندر بتیس لوگ موجود تھے جن میں سے پچیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ادھر برطانوی اور ڈینش فوجیوں نے جنوبی عراق میں شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔اس کارروائی میں ایک ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔ برطانوی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی ایک ایسے ’بدمعاش‘ گروہ کے خلاف کی گئی جو حال ہی میں ایک شیعہ ملیشیا سے علیحدہ ہو کر کارروائیاں کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’جلدانخلا کاامکان نہیں‘30 November, 2006 | آس پاس ’عراقی حالات صدام دور سے بدتر ہیں‘04 December, 2006 | آس پاس ’امریکہ جنگ جیت نہیں رہا‘05 December, 2006 | آس پاس رپورٹ ’جادوئی فارمولا‘ نہیں06 December, 2006 | آس پاس عراقی صورتِ حال کو کیا کہا جائے؟27 November, 2006 | آس پاس شدت پسند مالی طور پر خودمختار26 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||