’امریکہ جنگ جیت نہیں رہا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رمز فیلڈ کی جگہ امریکی وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالنے والے رابرٹ گیٹس نے امریکی سینیٹ کو بتایا ہے کہ امریکہ عراق میں جنگ جیت نہیں رہا ہے۔ رابرٹ گیٹس نے جو وزیر دفاع کی حیثیت سے اپنی نامزدگی کی توثیق کرانے کے لیئے سینیٹ میں بیان دے رہے تھے یہ اعتراف کیا کہ عراق میں صورت حال ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورت حال کو قابو نہ کیا گیا تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں نہ لیے لے۔ سینیٹ رابرٹ گیٹس کی نامزدگی پر اگلے ہفتے ووٹنگ کرے گی۔ وزیر دفاع کے عہدے پر نامزدگی سے پہلے رابرٹ گیٹس عراق سٹڈی گروپ کے رکن تھے جو عراق کے بارے میں اپنی سفارشات بدھ کے روزپیش کرنے والا ہے۔ دریں اثناء عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ وہ عراق کے ہمسایہ ملکوں میں سفیر بھیجیں گے اور تاکہ عراق کی سلامتی کے بارے میں علاقائی کانفرنس بلائی جاسکے۔ | اسی بارے میں تہران: فوجی طیارہ تباہ، 38 ہلاک27 November, 2006 | آس پاس طالبانی نے ایران سے مدد مانگ لی27 November, 2006 | آس پاس عراقی صورتِ حال کو کیا کہا جائے؟27 November, 2006 | آس پاس اردن میں بش اور المالکی کی ملاقات 29 November, 2006 | آس پاس عراق،خانہ جنگی کے سائے میں01 December, 2006 | آس پاس صدر بش شیعہ لیڈر سے ملیں گے02 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||