عراق: نو امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد کے شمالی صوبوں میں دو بم دھماکوں میں کم از کم نو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیر کے روز چھ امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب صلاح الدین صوبے میں امریکی فوج اور مزاحمت کارروں کے درمیان ایک شدید جھڑپ ہوئی۔ یہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران امریکی فوج کا ایک بڑا نقصان تھا۔ امریکی فوج کے مطابق امریکہ کی ’ٹاسک فورس لائٹننگ‘ کے فوجی صلاح الدین صوبے میں کارروائی کر رہے تھے کے ایک بم فوجی گاڑی کے قریب پھٹ گیا جس سے چھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دھماکے میں مزید تین زخمی ہو گئے جنیں فوجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
دیالا صوبے میں ہونے والے اسی طرح کے ایک بم حملے میں تین امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تازہ بم دھماکوں اور دیگر حملوں میں کم از کم پندرہ عراقی شیعہ ہلاک ہوئے ہیں۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار جم میوئر کا کہنا ہے کہ امریکی گشتی گاڑیوں پر بم حملے کوئی نئی بات نہیں ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت غیر معمولی بات ہے۔ ’ٹاسک فورس لائٹننگ‘ کے اہلکار اسی دن ہلاک ہوئے جس دن بغداد کے ایک تاریخی کتب فروشوں کے بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور پینسٹھ کے قریب زخمی ہوئے۔ بغداد میں اس طرح کا بڑا دھماکہ کئی روز کے بعد ہوا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس بغداد خود کش حملہ،26 ہلاک 05 March, 2007 | آس پاس عراقی نائب صدر حملے میں زخمی26 February, 2007 | آس پاس خود کش حملہ آور خاتون تھیں، حکام26 February, 2007 | آس پاس بغداد: خود کش حملہ، 40 ہلاک25 February, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 42 ہلاک24 February, 2007 | آس پاس بغداد: بم دھماکوں میں دس ہلاک20 February, 2007 | آس پاس عراق میں دو امریکی فوجی ہلاک19 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||