بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی اور عراقی فوجیوں نے بغداد میں شیعہ لیڈر مقتدی الصدر کے گڑھ، الصدر سٹی میں آپریشن کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گیارہ سو امریکی اور عراقی فوجیوں نے نے الصدر سٹی میں ایک آپریشن کیا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران نہ تو اسلحہ کا کوئی ذخیرہ ملا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے برطانوی اور عراقی فوجیوں کر طرف سے بصرہ کے قریب واقع عراقی انٹلیجنس کے دفتر پر چھاپہ کو ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز برطانوی فوج نے جنوبی شہر بصرہ کے نزدیک عراق کی نیشنل انٹلیجنس کے دفتر پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ نوری المالکی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اس چھاپے کو ’غیر قانونی‘ اور ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ عراق میں برطانوی فوج کے ترجمان میجر ڈیوڈ گیل نے کہا کہ فوجیوں کو چھاپے کے دوران وہاں قید لوگوں پر تششد کے شواہد ملے ہیں اور اس دفتر میں کام کرنے والے مجرمانہ حرکتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مشتبہ لوگوں کو مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں عراق کانفرنس:ایران شرکت کرے گا01 March, 2007 | آس پاس عراق: بش مخالف قرارداد مسترد17 February, 2007 | آس پاس عراق میں فوج کم کریں گے: بلیئر21 February, 2007 | آس پاس گیس حملوں پر امریکی تشویش22 February, 2007 | آس پاس امریکہ، ایران اور شام سے بات پر تیار27 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||