عراق: بش مخالف قرارداد مسترد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ نے ڈیموکریٹِک پارٹی کی اس قرارداد پر بحث کرنے کے خلاف ووٹ دیا ہے جس میں صدر بش کی عراق پالیسی پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ عراق میں مزید فوجی بھیجنے کے جارج بش کے فیصلے کے خلاف ڈیموکریٹِک پارٹی کی تحریرکردہ یہ قرارداد ایوانِ نمائندگان میں جمعہ کو منظور کرلی گئی تھی۔ سنیچر کو سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران صدر بش کی ریپبلیکن پارٹی کے سترہ ارکان نے ڈیموکریٹس کے ساتھ بش مخالف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ تاہم یہ قرارداد منظور نہ کی جاسکی۔ سینیٹ میں 100 اراکین ہوتے ہیں اور اس قرارداد کی منظوری کے لیے ڈیموکریٹ کو کل 60 ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن انہیں صرف 56 ووٹ مل سکے۔
بش انتظامیہ کو فوج کی 93 بلین ڈالر کی ہنگامی فنڈِنگ کے لیے کانگریس کے اراکین کی حمایت کی ضرورت ہے۔ بش انتظامیہ نے ڈیموکریٹس کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوج کی مالی فراہمی روکنے کی کوشش نہ کریں۔ بعض ڈیموکریٹِک رہنما امید کررہے تھے کہ جمعہ کو ایوان نمائندگان میں ملنے والی کامیابی انہیں سینیٹ میں بھی مل جائے گی۔ لیکن دو ہفتوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب سینیٹ میں ڈیموکریٹس صدر بش کی عراق پالیسی کی مخالفت میں حمایت نہیں جٹا پائیں ہیں۔ سنیچر کو سینیٹ میں ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹِک رہنما ہلری کلنٹن بھی موجود تھیں۔ لیکن ریپبلیکن سینیٹر جان میککین موجود نہیں تھے۔ دونوں کو امریکی صدارت کا امیدوار تصور کیا جاتا ہے۔ ہلری کلنٹن نے جنگِ عراق کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی ناکامی سے بش انتظامیہ کو تھوڑی سی راحت ملی ہے۔ تاہم ڈیموکریٹِک رہنما بش انتظامیہ پر سیاسی دباؤ بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ جمعہ کو ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ ان کی جماعت بش انتظامیہ کو یہ پیغام بھیجنا چاہتی ہے کہ وہ اپنی عراق پالیسی کی سمت تبدیل کرے۔ |
اسی بارے میں عراق پالیسی کو ایک موقع دیں: بش24 January, 2007 | آس پاس عراق پالیسی، بش مخالف قرارداد16 February, 2007 | آس پاس ایران پر امریکی صدر کا دباؤ14 February, 2007 | آس پاس ’عراق پر بحث تو ضرور کروائیں گے‘06 February, 2007 | آس پاس صدر بش کی عراق پالیسی مسترد24 January, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||