ہرماہ 50 ہزار عراقیوں کی نقل مکانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے عراق میں جاری تشدد کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور افراد کی مدد کے لیے چھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد طلب کی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق ہر آٹھواں عراقی اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں ہے اور ایسے افراد کی تعداد پچاس ہزار فی ماہ ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں اسرائیل کے قیام کے بعد فلسطینیوں کی ہجرت کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔ عراق سے ہجرت کرنے والوں کی زیادہ تر تعداد شام، اردن، مصر اور لبنان کا رخ کر رہی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے سربراہ انتونیو گتیریز کے مطابق عراق کی موجودہ صورتحال جتنا طول پکڑے گی، ہجرت پر مجبور لوگوں کے لیے حالات اتنے ہی کٹھن ہوتے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال دو ہزار تین میں عراق پر ہونے والے امریکی حملے کے بعد سے لیکر اب تک بارہ فیصد عراقی اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔
پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے اندازوں کی روشنی میں کہا جا رہا ہے کہ اس وقت بیس لاکھ عراقی اپنے ملک سے باہر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ سترہ لاکھ افراد ملک کے اندر رہتے ہوئے بھی بے گھر ہو چکے ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ حالات ایسے ہی رہے تو عراق کے اندر بے گھر افراد کی تعداد اس سال کے آخر تک ستائیس لاکھ ہو جائے گی۔ اپنا ملک چھوڑ جانے والے عراقیوں میں سے دس لاکھ شام میں، سات لاکھ اردن میں، بیس سے اسی ہزار مصر میں اور چالیس ہزار لبنان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان عراقی پناہ گزینوں کی اکثریت انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جبکہ ان حالات میں خواتین میں جسم فروشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ شام میں عراقی پناہ گزینوں کے بچوں کی ایک تہائی تعداد تعلیم سے محروم ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے عراق کے ہمسایہ ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سرحدیں کھلی رکھیں کیونکہ وہاں جاری پر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے ہجرت کا ایک سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔ | اسی بارے میں بغداد سے چھہتر لاشیں برآمد 21 December, 2006 | آس پاس عراقی پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک27 October, 2006 | آس پاس عراق تشدد: اعداد و شمار کے آئینے میں20 August, 2006 | آس پاس شام میں لبنانیوں کا گرم جوش استقبال 10 August, 2006 | آس پاس عراق میں امن کے لیے مذاکرات26 February, 2006 | آس پاس فلسطینی پناہ گزینوں پر کانفرنس07 June, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||