بغداد سے چھہتر لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بغداد کے مختلف علاقوں سے چھہتر لاشیں ملی ہیں۔ ان لاشوں میں سے بیشتر کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور انہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ کئی لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ نامہ نگاروں کو کہنا ہے کہ ہر روز بغداد میں سو سے قریب افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ ان ہلاکتوں کا زیادہ تر تعلق فرقہ وارانہ تشدد سے ہے جو بغداد کی شیعہ اور سنی آبادی میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ اسی دوران امریکی صدر جارج بش نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کو کامیابی حاصل نہیں ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق عراق میں امریکی فوج کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں ’ایران خطے کے لیے خطرہ ہے‘20 December, 2006 | آس پاس ’سیکولر انتخابات حل نہیں ہیں‘20 December, 2006 | آس پاس صدر بش: مزید فوج بھیجنے پر غور20 December, 2006 | آس پاس عراق میں مشکلات کا سامناہے : بش 20 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||