صدر بش: مزید فوج بھیجنے پر غور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ وہ عراق میں مزید فوج تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ صدر بش نے یہ بات امریکی روزنامے ’دا واشنگٹن پوسٹ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکی صدر عراق میں تعینات فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اس انٹرویو میں صدر بش نے کہا ہے کہ عراق میں مزید فوج تعینات کرنے کے علاوہ وہ امریکی فوج اور مرینز کی کُل تعداد میں بھی اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد عالمی سطح پر اسلامی دہشت گردوں سے نمٹنا ہے۔ صدر بش نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں امریکہ کے نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے بات کی ہے اور ان کو اس تجویز کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔ اس وقت عراق میں امریکہ کے 140,000 فوجی تعینات ہیں۔ | اسی بارے میں ’عراق میں ناکامی ایک آفت ہوگی‘19 December, 2006 | آس پاس عراق پالیسی میں تاخیر کا دفاع14 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||