’امام مہدی‘ کے دو سو پیروکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار کے روز نجف کے قریب امریکی اور عراقی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے دو سو لوگوں کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے آپکو ’امام مہدی‘ کہنے والےشیعہ رہنما عبدل ظاہرہ کے ماننے والے تھے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے اتوار کے روز نجف کے مضافات میں مارے جانے والے دو سو لوگ نوجوان شیعہ رہنما عبدل ظاہرہ کے پیروکار تھے اور وہ یوم عاشورہ کے موقعہ پر نجف میں گھس کر شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کو ہلاک کرنے اور عبدل ظاہرہ کی امامت کا اعلان کرنے کا پروگرام بنا چکے تھے۔ عراقی حکام کے مطابق نوجوان شیعہ لیڈر عبدل ظاہرہ نے اپنے سینکڑوں پیروکاروں کو ، جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں، نجف سے چند کلو میڑ باہر جمع کر رکھا تھا جہاں سے روانہ ہو کر انہوں نے اپنا مشن مکمل کرنا تھا۔ اس گروہ کے پاس ہتھیار تھے اور ان کو یقین تھا کہ عبدل ظاہرہ امام مہدی ہیں۔ عبدل ظاہرہ احمد حسن الیمنی اور سمیر ابو کمار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ عبدل ظاہرہ اور ان کے پیروکار آیت اللہ سیستانی کی قیادت کو ناجائز تصور کرتے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کو اس گروہ کے ارادوں کا علم ہو گیا تھا اور اس پر حملہ کر کے اس منصوبہ کو ناکام بنا دیا گیا۔ عراقی اور امریکی فوج کے مشترکہ کارروائی میں دو سو لوگ ہلاک ہوئے اورعراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں عبدل ظاہرہ بھی ہلاک ہو گئے ہیں لیکن بعض لوگ عبدل ظاہرہ کی ہلاکت کی خبر کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کا القاعدہ سے بھی تعلق تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے القاعدہ جو ایک سنی تنظیم ہے اور اس کے شیعوں کے بارے میں خیالات کے مدنظر اس کے بہت ہی کم امکانات ہیں۔ عراقی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گروہ صدام حسین کی حمایتی بعث پارٹی کے لیے کام کر رہا تھا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ عراقی کی شیعہ حکومت اپنی قیادت میں اختلافات کی بنیاد پراس گروہ کے خلاف ہر طرح کے الزامات عائد کر رہے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ وہ اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر کے پیش کر رہے ہوں۔ | اسی بارے میں جعلی’امام مہدی‘ گرفتار15 December, 2005 | پاکستان عراق کا لشکرِ مہدی کیا ہے؟07 April, 2004 | آس پاس عراق میں 250 مزاحمتی ہلاک28 January, 2007 | آس پاس بغداد: بم حملے، فوجی کارروائیاں27 January, 2007 | آس پاس عراق میں متنازعہ گرفتاری19 January, 2007 | آس پاس مقتدی الصدرکے چھ سو حامی گرفتار23 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||