BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 January, 2007, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: بم حملے، فوجی کارروائیاں
بغداد (فائل فوٹو)
بغداد میں تشدد آمیز کارروائیاں یومیہ بنیادوں پر کی جارہی ہیں
عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس کا کہنا ہے کہ دو خودکش کار بم حملوں میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حملے بغداد کے مشرقی حصے میں ہوئے جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔

دونوں حملے بغداد کے نواحی علاقے بغداد جدیدہ کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں چند لمحوں کے وقفے سے کیے گئے۔ پہلے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی دوران دوسرے حملہ آور نے دھماکہ کردیا جس میں دیگر دس افراد ہلاک ہوئے۔

ان حملوں میں پینتیس افراد زخمی بھی بتائے جارہے ہیں۔

اسی دوران امریکی افواج نے بتایا ہے کہ انہوں نے بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں کارروائیوں کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔

فوج کے مطابق یہ چودہ دہشت گرد دیالہ صوبے میں بعقوبہ کے نزدیک فوجی کارروائی میں مارے گئے۔فوج کے مطابق غیر ملکی جنگجوؤں کی خفیہ پناہ گاہ تباہ کر دی گئی۔

یہ صوبہ سنی شدت پسندوں کا گڑھ ہے۔جہاں عراقی اور امریکی افواج اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی معمول کا بات ہے۔

عراقی دارالحکومت میں حالیہ چند روز دن کے دوران مصروف بازاروں اور کمرشل علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے کے بدترین دھماکوں میں ایک ہی دن میں 88 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بغداد کے مرکزی حصے میں چند افراد نے ایک کمپیوٹر سینٹر کے آٹھ ملازمین کو اغوا کرلیا۔ کہا جارہا ہے کہ اغوا کاروں نے کمانڈو یونیفارم پہن رکھے تھے۔

ایک ہی روز قبل بغداد میں پالتو جانوروں کے بازار میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد