BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 January, 2007, 00:53 GMT 05:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مزاحمت کاروں کا صفایا ہوگیا ہے‘
بغداد میں کارروائی کے دوران اپاچی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا
عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ بغداد کے وسط میں بدھ کو دن بھر عراقی اور امریکی فوجوں کی مشترکہ کارروائی کے بعد اس علاقے سے مزاحمت کاروں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

شارع حیفا کے علاقے میں جو سّنی مسلح افراد کا اڈہ تھا یہ فوجی کارروائی کل علی الصباح شروع کی گئی تھی۔ اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ساۓ میں فوجیوں نے ہلہ بولا جن کا کہنا ہے کہ مورٹر توپوں، گرینیڈ اور مشین گنوں سے ان پر حملہ کیا گیا۔

حیفہ میں یہ کارروائی صدر بش کی طرف سے اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد میں عمل میں لائی جس میں انہوں نے اپنی عراق پالیسی کو ایک موقع اور دینے کی اپیل کی تھی۔

عراقی حکومت کہتی ہے کہ تیس مزاحمت کار ہلاک کیے گۓ اور ستائیس کو پکڑ لیا گیا جن میں بہت سے دوسرے عرب ملکوں کے افراد بھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک امریکی فوجی ہلاک ہوا۔

ادھر عراق میں مسلح افراد نے ایک پروفیسر کو گولی ماردی ہے جن کا اس لۓ بہت احترام کیا جاتا تھا کہ وہ غریبوں کو چھوٹے موٹے قرض دلوا کر ان کے کاروبار میں مدد کرتے تھے۔

پروفیسر دِیا المُقیطر کے سر اور سینے پر کئی گولیاں ماری گئیں۔ شرقیہ ٹیلیوژن پر وہ اکثر غریبوں کے انٹرویو کرکے چھوٹے چھوٹے کاروبار کے لۓ ان کی راۓ پوچھتے تھے۔

امریکہ کی طرف سے نئی حکمت عملی کے تحت جن علاقوں میں شدت پسندوں کا زور ہے وہاں سے شدت پسندوں کو نکال کر ان کی مستقل نگرانی کی جائے گی اوروہاں سے فوجوں کو واپس نہیں نکالا جائے گا۔

صدر بش کی طرف سے عراق میں مزید اکیس ہزار پانچ سو فوجیوں کے تعینات کرنے کے فیصلے کے تحت تین ہزار دو سو فوجی پہلے ہی عراق پہنچ چکے ہیں۔

اسی بارے میں
عراق میں متنازعہ گرفتاری
19 January, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد