عراق: بم دھماکوں میں 130 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پیر کو ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو تیس سے زیادہ ہوگئی ہے، جن میں سے اٹھاسی دارالحکومت بغداد اور بارہ بعقوبہ میں ہلاک ہوئے۔ بغداد شہر میں شیعہ اکثریت والے مرکزی علاقے ’حراج مارکیٹ‘ میں دو کار بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ستر افراد ہلاک جبکہ ایک سو دس زخمی ہوئے تھے۔ تاہم اٹھارہ زخمی بعد میں ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔ حراج مارکیٹ میں ٹھیلوں پر استعمال شدہ کپڑے اور الیکٹرانک کا سستا سامان فروخت کیا جاتا ہے اور کم آمدنی والے افراد خریداری کے لیے اکثر اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔ تشدد کے یہ واقعات بغداد میں امن و امان کے قیام کے لیے تین ہزار مزید امریکی فوجیوں کی آمد کے صرف ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد گہرے سیاہ دھوئیں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ان واقعات سے امریکی فوج کو بغداد میں فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پانے میں درپیش مشکلات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مبصرین کے مطابق تشدد پر قابو پانے کی سابقہ کوششیں اس لیے ناکام رہی ہیں کہ ایک علاقے سے ’مزاحمت کاروں‘ کا صفایا کرنے کے بعد امریکی فوج دوسرے علاقے کی طرف متوجہ ہو جاتی تھی جبکہ عراقی فوج ’امن و امان‘ کی کیفیت کو زیادہ عرصہ تک قائم نہیں رکھ سکتی تھی۔ تاہم نئے منصوبے کے تحت امریکی فوجی تشدد پر قابو پانے کے بعد بھی عراقی فوج کی مدد کے لیے علاقے میں موجود رہیں گے۔ ادھر بغداد کے مغرب میں واقع انبار کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو مختلف واقعات میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد: مزید فوج کی آمد اور بم دھماکے21 January, 2007 | آس پاس عراق: اٹھارہ امریکی فوجی ہلاک20 January, 2007 | آس پاس امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 13 ہلاک20 January, 2007 | آس پاس بغداد کار بم دھماکے، 17 ہلاک18 January, 2007 | آس پاس بغداد میں جھڑپیں، پچاس ہلاک09 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||