BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 January, 2007, 23:51 GMT 04:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: اٹھارہ امریکی فوجی ہلاک
عراق جنگ کے آغاز کے بعد سے متعدد امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں
سنیچر کے روز عراق میں امریکی ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں تیرہ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک دوسرے واقعے میں پانچ امریکی فوجی مارے گئے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال مشرق میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج کی جانب سے حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

عراقی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تباہی کا واقعہ بعقوبہ کے جنوب میں پیش آیا۔چند ہفتے قبل صوبہ انبار میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بغداد کے شمال مشرق میں سنیچر کی دوپہر گر کر تباہ ہوگیا۔‘

بیان کے مطابق اس ہیلی کاپٹر پر عملے کے ارکان اور مسافروں کو ملا کر کل تیرہ افراد سوار تھے جو کہ ہلاک ہوگئے اور حادثے کے بعد امدادی اداروں اور اتحادی افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 سنہ 2005 میں اکتیس امریکی فوجی اردن کی سرحد کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2003 میں دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موصل کے نزدیک ٹکرا گئے تھے اور اس واقعے میں سترہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

اے ایف پی نے امریکی لیفٹیننٹ کرنل جوزلین ابرلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں نو مسافر اور چار عملے کے افراد تھے۔

ادھر بعث پارٹی سے متعلقہ ایک ویب سائٹ پر جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو جیشِ مجاہدین نامی ایک اسلامی شدت پسند گروہ نے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی اور بی بی سی کے نامہ نگاروں کےمطابق یہ گروہ پہلے بھی اسی قسم کے دعوے کرتا رہا ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے عالمی امورِ کے نمائندے مائیک وولرج کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تباہی کے اعلان سے کچھ دیر قبل امدادی ہیلی کاپٹروں کو بھی شہر سے باہر جاتے دیکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2003 میں عراق جنگ کے آغاز کے بعد سے متعدد امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں لیکن اس پیمانے پر جانی نقصان کا واقعہ خال خال ہی پیش آتا ہے۔

سنہ 2005 میں اکتیس امریکی فوجی اردن کی سرحد کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2003 میں دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موصل کے نزدیک ٹکرا گئے تھے اور اس واقعے میں سترہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

کربلا میں بم دھماکے
دریں اثناء کربلا میں سرکاری عمارتوں کے نزدیک دس مارٹر گولے بھی گرے ہیں اور مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے بتایا ہے کہ کربلا میں مزاحمت کاروں کے اس حملے میں کم سے کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

کربلا میں یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتوار سے عراق میں محرم الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اور ہزاروں عراقی شیعہ کربلا میں جمع ہیں۔

صدر جارج بشسب سے بڑا دردِ سر
عراق میں کامیابی کے لیے بش کا نیا نسخہ
عراقی پناہ گزینعراق سے نقل مکانی
ہر آٹھواں عراقی گھر بار چھوڑنے پر مجبور
فوج معذرت کرے گی
ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کا بلاوہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد