عراق میں متنازعہ گرفتاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مسلح تنظیم کے اعلیٰ رہنما کو گرفتار کیا ہے جو ’قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث‘ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو مشرقی بغداد میں شیعہ ملیشیا کے خلاف ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی تنظیم کی ’سزا دینے والی کمیٹی‘ کے سربراہ ہیں جو شہریوں کو اغوا اور ہلاک کرنے کی ذمہ دار تھی۔ تاہم شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے دفتر نے کہا ہے گرفتار کیے جانے والے ان کی تنظیم کے میڈیا ڈائریکٹر شیخ عبدالہادی ہیں۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب بغداد میں امن و امان کے قیام کے لیے صدر بُش کے نئے منصوبے پر عمل درآمد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور امریکہ کے نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس بھی عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔ رابرٹ گیٹس ایک مہینے میں دوسری بار عراق آ رہے ہیں جہاں وہ بصرہ میں امریکی اور برطانوی کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔ | اسی بارے میں عراق میں خونریزی کی نئی لہر17 January, 2007 | آس پاس ایران کی امریکہ پر تنقید 18 January, 2007 | آس پاس ’امریکہ ہم کو جلد اسلحہ دے‘18 January, 2007 | آس پاس مزید فوج عراق بھیجنے کی مخالفت18 January, 2007 | آس پاس بغداد کار بم دھماکے، 17 ہلاک18 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||