’امریکہ ہم کو جلد اسلحہ دے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ عراقی سکیورٹی افواج کو اسلحہ جلد فراہم کردے۔ یہ بات عراقی وزیر اعظم نے برطانوی روزنامے ’دی ٹائمز‘ سے ایک انٹروی میں کہی۔ مسٹر المالکی کا کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مقامی افواج کو دفاعی ساز وسامان فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اگر وہ اس پر قائم رہا تو عراق میں غیر ملکی افواج کی ضرورت تین سے چھ ماہ میں بہت کم ہو جائے گی۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراقی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب عراق کے سکیورٹی کا معاملہ واشنگٹن میں ایک متنازع موضوع بن گیا ہے۔ امریکہ میں کئی حلقوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ عراق کو بھیجا جانے والا فوجی ساز وسامان شدت پسندوں کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ عراق میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف مقامی سکیورٹی افواج کی جلد از جلد تربیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ ان افواج میں فرقہ واریت اور مختلف انتہا پسند گروہوں کے عناصر کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ معذول عراقی صدر صدام حسین کو پھانسی دینے میں غلطیاں ہوئی تھیں لیکن اس میں کوئی انتقامی پہلو شامل نہیں تھا۔ | اسی بارے میں مزید فوج عراق بھیجنے کی مخالفت18 January, 2007 | آس پاس عراق میں خونریزی کی نئی لہر17 January, 2007 | آس پاس عراق: ایک سال میں 34 ہزار ہلاک16 January, 2007 | آس پاس عراق میں امریکی فوج میں اضافہ 10 January, 2007 | آس پاس بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||