بغداد: حیفہ میں شدید لڑائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں سنی اکثریتی علاقے سے مزاحمت کارروں کو نکالنے کے لیئے امریکی اور عراقی فوج کی طرف سے کیئے جانے والے آپریشن کے دوران شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔ حیفہ میں ہونے والے اس آپریشن میں عراقی وزارتِ دفاع کے مطابق تیس شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کارروائی ایک امریکی فوجی بھی کی ہلاک ہوا ہے۔ سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی امریکی اور عراقی فوج حیفہ کے علاقے میں داخل ہوئیں جس کے بعد علاقے سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جانے لگیں۔ سنی اکثریتی اس علاقے میں آپریشن کے دوران امریکی اور عراقی فوجیوں کو امریکی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔ حیفہ میں یہ کارروائی صدر بش کی طرف سے اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد میں عمل میں لائی جس میں انہوں نے اپنی عراق پالیسی کو ایک موقعہ اور دینے کی اپیل کی تھی۔ امریکہ کی طرف سے نئی حکمت عملی کے تحت جن علاقوں میں شدت پسندوں کا زور ہے ان سے شدت پسندوں کو نکال کر ان کی مستقل نگرانی کی جائے گی اور ان سے فوجوں کو واپس نہیں نکالا جائے گا۔ صدر بش کی طرف سے عراق میں مزید اکیس ہزار پانچ سو فوجیوں کے تعینات کرنے کے فیصلے کے تحت تین ہزار دو سو فوجی پہلے ہی عراق پہنچ چکے ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق مزاحمت کارروں نے مارٹر، راکٹوں اور مشین گنوں سے عراقی اور امریکی فوج کے خلاف مزاحمت کی۔ امریکی فوج کے ایک ترجمان نے امریکی فوج کو پہنچنے والے جانی نقصان کا اعتراف کیا ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ اس سے قبل بغداد کے ایک اور علاقے الفضل سے بھی لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جہاں منگل کو ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو جانے سے پانچ امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراقی پناہ گزینوں پر’دروازے بند‘22 January, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکوں میں 130 ہلاک22 January, 2007 | آس پاس عراق میں متنازعہ گرفتاری19 January, 2007 | آس پاس بش کا خطاب، پاکستان کا ذکر نہیں24 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||