BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 January, 2007, 19:44 GMT 00:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں 250 مزاحمتی ہلاک
تازہ ترین
نجف کے نواح میں ہونے والی لڑائی میں امریکی ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا
عراق میں پولیس نے کہا ہے کہ نجف کے شمال میں عراقی اور امریکی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں دو سو پچاس مزاحمت کار لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس ذرائع سے منسوب ایک خبر میں بتایا کہ ہلاک والوں کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہے۔ ایک اور خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایک عراقی پولیس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ نجف کے نواح میں ہونے والی لڑائی میں امریکی ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

رائٹرز نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مزاحمتکاروں میں بظاہر شیعہ اور سنی دونوں فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جو ایک مذہبی رہنما آیت اللہ سید احمد بغدادی کے حامی بتائے جاتے ہیں۔

رائٹرز نے ایک افسر کرنل علی کے حوالے سے بتایا لڑائی رات گئے تک جاری تھی۔

اس سے قبل نجف کے گورنر نے کہا تھا کہ مزاحمتکاروں کے ساتھ جھڑپ میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔ ایک مقامی پولیس اہلکار کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

عراقی پولیس نے بتایا کہ بغداد میں اور اس کے گرد سے چون افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سنیچر کے روز چالیس افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

اسی بارے میں
عراق میں کب کیا ہوا؟
28 January, 2005 | آس پاس
نجف میں دھماکہ دس ہلاک
06 April, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد