گیس حملوں پر امریکی تشویش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمۂ دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ انہیں عراق میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں زہریلی کلورین گیس کے استعمال پر تشویش ہے۔ اسی دوران امریکی حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ بغداد میں گرنے والا ہیلی کاپٹر حملے کا نشانہ بنا ہے۔ بدھ کے روز بغداد میں ایک ٹرک میں دھماکہ ہوا تھا جس پر کلورین گیس کے کنستر لدے ہوئے تھے۔اس واقعے میں دو عراقی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے کلورین سے جلد جل جاتی ہے اور چند سانسوں کے بعد جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ عراق میں گٹروں کی صفائی کے لیے کلورین بڑی مقدار میں موجود ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دکانوں میں کام کر رہے تھے جب دھماکہ ہوا جس سے پیلے رنگ کا دھواں۔ سب کا سانس رکنا شروع ہو گیا‘۔ دریں اثناء خبر رساں اداے اے نے عسکری ماہرین کا حوالہ دیا ہے جنہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ’انتہا پسندوں‘ کے پاس نیا اسلحہ پہنچ چکا ہے اور انہوں نے اس کے استعمال کی مہارت بھی حاصل کر لی ہے۔ امریکی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے تازہ ترین واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا اور اس پر سوار نو افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ بیس جنوری کے بعد سے عراق میں مزاحمت کاروں نے سات ہیلی کاپٹر گرائے ہیں جن میں اٹھائیس امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں سے خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ مزاحمت کار پروازوں کے اوقات اور راستوں کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں یا پھر انہوں نے جدید اسلحہ حاصل کر لیتا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: فضائی راستے بھی غیر محفوظ؟08 February, 2007 | آس پاس ’ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا تھا‘14 February, 2007 | آس پاس ’کیمیائی حملےہوسکتے ہیں‘23 February, 2005 | آس پاس زہر پھیلانے کے منصوبے پر سزا14 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||