’ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا تھا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کا جو فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا، اسے مزاحمت کاروں نے ہی نشانہ بنا کر گرایا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر کے گرنے سے اس پر سوار سات میرین ہلاک ہوگئے تھے۔ سی ایچ چھیالیس ہیلی کاپٹر بغداد کے شمالی مغربی علاقے میں پرواز کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا اور ابتدائی طور پر امریکی فوج نے کہا تھا کہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔ تاہم امریکی فوج کے ترجمان میجر جیف پول نے اب تصدیق کر دی ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کو مخالف فائرنگ سے گرایا گیا تھا۔ گزشتہ تین ہفتوں میں یہ پانچویں بار ہوا ہے کہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا ہو۔ سی ایچ چھیالیس سی نائٹ نامی اس ہیلی کاپٹر پر حملے کی وڈیو مبینہ طور پر القاعدہ نے انٹرنیٹ پر نشر کی تھی جس سے لگتا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو زمین سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ حالیہ ہفتوں میں دو ایسے ہیلی کاپٹروں کو بھی گرایا گیا ہے جن پر عام لوگ سوار تھے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگارجین پیل نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں پر حملوں میں اچانک اضافہ امریکی فوج کے لیے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ ان واقعات سے نئے سوالات نے جنم لیا ہے کہ آیا مزاحمت کار کہیں جدید ترین ہتھیاروں کی مدد سے تو ایسا نہیں کر رہے اور کیا امریکی فوج کو اپنی حکمتِ عملی بدلنے کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں ’امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کیےگئے تھے‘04 February, 2007 | آس پاس عراق:’امریکی عوام کا اعتماد اٹھ چکا‘ 14 February, 2007 | آس پاس بغداد: نئے سکیورٹی منصوبے کا اعلان13 February, 2007 | آس پاس بغداد میں فوج کا مشترکہ ہیڈکواٹر05 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||