BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 April, 2005, 02:08 GMT 07:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زہر پھیلانے کے منصوبے پر سزا
کمال برغاس
کمال برغاس ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں
برطانیہ میں القاعدہ کے مشتبہ رکن کو ملک میں رائسن سمیت دیگر قسم کے زہر پھیلانے کا منصوبہ بنانے کے جرم میں سترہ سال قید کی سنائی گئی ہے۔

الجیریا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ کمال برغاس پہلے ہی ایک پولیس افسر کو چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کاٹ رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے چار دیگر افراد کو سازش میں شریک ہونے کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ پیٹر کلارک نے کہا کہ ایک ’حقیقی اور مہلک خطرہ‘ دور ہو گیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق برطانوی حکام کا خیال ہے کہ پورے یورپ میں حیاتیاتی اور کیمیائی حملے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ لندن میں انڈرگراؤنڈ ٹرینوں پر بھی حملے کرنے کا منصوبہ تھا۔

حکام کا خیال ہے کہ پیرس میں میٹرو اور آئفل ٹاور ٹارگٹ تھے۔

جنوری 2003 میں انسدادِ دہشت گردی کے سکواڈ نے شمالی لندن کے علاقے وڈ گرین کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے انہیں کیمیائی ہتھیار بنانے والی ایک مشتبہ لیبارٹری ملی تھی۔

چھاپے کے بعد پولیس نے پورے ملک میں برغاس کو ڈھونڈنا شروع کر دیا اور بالآخر 14 جنوری 2003 کو وہ مانچسٹر سے پکڑے گئے۔

گرفتاری سے پچنے کی کوشش میں برغاس نے پولیس آفیسر سٹیفن اووک کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا اور چار دیگر پولیس والوں زخمی کر دیا۔

جون 2004 میں برغاس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد