عراق کانفرنس:ایران شرکت کرے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے کہا ہے کہ اگر اس کی عراق میں ہونے والی مجوزہ سکیورٹی کے معاملے پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت عراق کے مفاد میں ہوئی تو وہ اس میں حصہ لے گا۔ ایران کے سکیورٹی امور کے اعلیٰ عہدے دار علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اگر ’ہماری شرکت عراق کے مفاد میں ہوئی تو ہم حصہ لیں گے‘۔ نامہ نگار کہتے ہیں کہ ایران نے پوری حمایت کا اظہار نہیں کیا ہے۔ وہ شاید یہ دیکھ رہا ہے کہ امریکی اس کانفرنس کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ عراق کے وزیرِ اعظم نوری المالکی نے اعلان کیا ہے کہ یہ کانفرنس دس مارچ کو ہو گی۔ نور المالکی نے کہا کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین، عرب لیگ، او آئی سی، مصر، شام اور ایران کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ امریکہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اس کانفرنس میں ایران اور شام کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ عراقی حکام کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے پڑوسی ملکوں نے ہامی بھر لی ہے۔ عراق کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی ملک نے شرکت سے انکار نہیں کیا ہے۔ روس اور فرانس اب بھی دعوت کا مطالعہ کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکہ، ایران اور شام سے بات پر تیار27 February, 2007 | آس پاس عراق: تیل کا نیا قانون منظور27 February, 2007 | آس پاس ایران پر نئی پابندیوں پر غور27 February, 2007 | آس پاس ایران کو کونڈولیزا رائس کی پیشکش26 February, 2007 | آس پاس امریکی حملے کا خطرہ نہیں: ایران24 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||